کشمیر تنازعہ کے تصفیہ کی تجویز تیارکر لی گئی:پاکستانی وزیر

اسلام آباد: پاکستان کی وزیر برائے حقوق انسانی شیرین مزاری نے، جن کے ملک کے نہایت طاقتور ادارے فوج سے گہرے تعلقات ہیں ،کہا ہے کہ کشمیر تنازعہ کے تصفیہ کے لیے ان کے پاس ایک تجویز ہے۔

مزاری نے ،جن کی حلف برداری سے پہلے یہ تک قیاس کیا جارہا تھا کہ انہیں وزیر دفاع بنایا جا سکتا ہے،کہا کہ وہ ہفتہ دس روز میںاپنی تجویز وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیں گی۔انہں نے اس کا اعلان اس ہفتہ کے اوائل میں ایک ٹی وی ٹاک شو میں کیا تھا لیکن تفصیل بتانے سے کنی کاٹ گئی تھیں۔

مزاری نے اپنی تجویز کو” تصفیہ تنازعہ کے لیے نمونہ“ سے تعبیر کیا۔اور مزید کہا کہ وہ اس تجویز پر کافی عرصہ سے کام کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اس تجویز کو وزیر اعظم اور کابینہ کے تمام وزیروں شسمیت تمام فریقوں میں تقسیم کریں گی۔

مزاری دفاع و سلامتی کے امور کے معاملات پر غور و خوض کرنے والے ادارے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کی ڈائریکٹر جنرل رہ چکی ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی میں شعبہ دفاع و اسٹریٹجک اسٹڈیز میں پروفیسر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kashmir issue proposal ready to resolve in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply