کشمیر مسئلہ ہندوستان کا اندرونی معاملہ نہیں ہے: نواز شریف

اسلام آباد:پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ہندوستان کو اشتعال دلانے والے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ”کشمیر میں آزادی کی تحریک کی نئی لہر“ ہندوستان کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔
انہوں نے اپنے سفیروں سے اپیل کی کہ وہ دنیا کو یہ پیغام دیں کہ کشمیر مسئلہ ہندوستان کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔ مسٹر شریف نے کہا کہ یہ تحریک کشمیر کی تیسری نسل کے لوگوں کی رگوں میں دوڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 جولائی کے واقعہ کے بعد پوری دنیا نے اس تحریک کے اثرات کو دیکھا ہے۔
واضح رہے کہ 8 جولائی کو کشمیر کے اننت ناگ میں سکیورٹی اورجنگجووں کے درمیان ہونے والے تصادم میں حزب المجاہدین کا اعلی کمانڈر برہان وانی مارا گیا تھا جس کے بعد سے وادی میں مسلسل تشدد جاری ہے۔
وزارت خارجہ کے مختلف مقامات میں تعینات پاکستانی سفیروں کے منعقدہ تین روزہ کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازع کا حل اور کشمیر کے لوگوں کی توقعات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سارک ممالک کے داخلہ کے وزراکی کانفرنس میں شامل ہونے کے لئے یہاں اسلام آباد پہنچے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kashmir issue is not the internal matter of india says nawaz sharif in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply