مسئلہ کشمیر سے پورا برصغیر یرغمال بنا ہوا ہے:عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیرمین عمران خان نے ، جن کی پارٹی کی پاکستان کے عام انتخابات میں زبردست کامیابی کی توقع ظاہر کی جارہی ہے اور جو وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں پیش پیش ہیں ،ہندوستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے حق میں ہیں۔

کرکٹ کے میدان سے سیاسی دنگل میں کودنے والے عمران خان نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہوگا اورہر دو ملکوں کو فائدہ پہنچے گا۔

عمران خان نے دونوں ملکون کے درمیان کشمیر تنازعہ پر کہا کہ اس ٹکراؤ سے پورا برصغیر ہند یرغمال بناہوا ہے۔تاہم انہوں نے ہندوستان کے ساتھ امن یقینی بنانے کے لیے کوششیں کرنے کا پچھلی تمام حکومتوں کو کریڈٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال ہندوستان کے ساتھ جو مسئلہ ہے وہ کشمیر کا ہے۔اور میں پاکستان کو پورے نمبر دیتا ہوں کہ اس نے مناسب اور بہتر تعلقات کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔انہوں نے کہا وہ سمجھتے ہیں کہ چونکہ مسئلہ کشمیر سے پورا برصغیر یرغمال بنا ہوا ہے لہٰذا ہمیںہندوستان کے ساتھ امن سے رہنا چاہیے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kashmir dispute between india pakistan holds whole subcontinent hostage imran khan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply