ہندوستان کی مرضی کے بغیر پاکستان کرتار پور سرحد نہیں کھولے گا:خارجہ ترجمان

اسلام آباد: خارجہ دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات کے روز کہا کہ کرتار پور سرحد کا کھولے جانا ہندوستان کے ر دعمل سے مشروط ہے۔

تنقیدوں کو خارج کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے یہ بھی کہا کہ پاکستان مذاکرات کے لیے ہندوستان کے آگے گڑ گڑا نہیں رہا۔ لیکن یہ تو ہندوستان ہی ہے جس نے رابطہ قائم کرنا شروع کیا اور اس جانب پیش رفت کی۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ ماہ ہندوستانی وزیر عظم نریندر مودی نے وزیر اعظم عمران خان سے رابطہ کر کے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان بامعنی اور تعمیری مذاکرات چاہے تھے۔

چند ہفتہ بعد ٹائمز آف انڈیا نے رپورٹ شائع کی تھی کہ وزیر اعظم خان نے مودی کو جواب دیا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان وزراءخارجہ کی سطح پرملاقات کی تجویز پیش کی تھی ۔

ہندوستان نے اس پر اتفاق بھی کر لیا تھا لیکن پھر ایک روز بعد ایک ہندوستانی فوجی کی مبینہ ہلاکت پر پیچھے ہٹ گیا۔ ہندوستان کے اس اقدام پر پاکستانی حکام بشمول وزیر اعظم خان نے شدید ردعمل ظاہر کیا اور اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔

فیصل نے کہا کہ پاکستان تو اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پر امن بقائے باہم کی صرف کوشش ہی کر سکتا ہے۔ فیصل نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران ہندوستانی فوجون نے18کشمیریوں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kartarpur border cannot be opened till india responds foreign office in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply