کراچی والے تمام پارٹیوں سے مایوس ہو کر اب تحریک انصاف کو تک رہے ہیں:اسد عمر

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی کی عوام تحریک انصاف کی جانب دیکھ رہی ہے۔ انتخابات میں پی ٹی آئی کو کراچی سے بھرپور کامیابی حاصل ہوگی۔ذرائع کے مطابق ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی کی عوام آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کو کامیاب کرانے کے بعد شہر قائد میں تبدیلی کا آغاز کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی کی عوام اس وقت پی پی اور متحدہ سے مایوس ہو چکی ہے اور تحریک انصاف کی طرف دیکھ رہی ہے۔
کیونکہ گزشتہ ادوار میں ان جماعتوں نے کراچی کی عوام کو مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔اسد عمر کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے کے پی کے میں جو تبدیلی لائی ہے اس کی مثال کسی صوبے میں نہیں ملتی۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ میں دہشت گردی کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی سمیت دیگر مسائل کے خاتمے میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Karachi people looking towards pti says asad umar in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply