کراچی میں مکمل امن کے قیام تک آپریشن رد فساد جاری رہے گا:جنرل قمر جاوید باجوہ

کراچی: فوجی سربراہجنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا ہے جس کے دوران انہیں مردم شماری پر حکومت کے ساتھ تعاون، آپریشن ردالفساد اور کراچی کی نسبتاً بہتر ہوتی ہوئی صورتحال تفصیل سے گوش گذار کی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ چونکہ پاکستان میں استحکام کے لیے کراچی میں امن ہونا نہایت اہمیت کا حامل ہے اس لیے شہر میں مکمل امن قائم ہونے تک آپریشن رد فساد جاری رہے گا اور عنقریب سندھ کو امن کا گہوارہ بنادیا جائے گا۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ ریاست کے باغی لوگوں کو قومی دھارے میں واپس لانے کے لیے سیکورٹی اداروں بالخصوص پاک فوج، رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ قبل ازیں کراچی پہنچنے پر کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے فوجی سربراہ کا پر تپاک خیر مقدم کیا جبکہ اس موقع پر ڈی جی رینجرز بھی موجود تھے۔

Title: karachi peace linked with stability in pakistan gen qamar bajwa in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply