یوم دفاع کے موقع پر پاک بحریہ نے ریہرسل میں اسلحہ اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہر کیا

کراچی: پاک بحریہ نے کراچی سی ویو پر یوم دفاع کی ریہرسل میں اپنے جنگی ہتھیاروں کی نمائش کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے ایک دنیا کو اپنی طاقت کا قائل کر لیا۔ واضح رہے کہ یوم دفاع پاکستان کے موقعہ پر پاک بحریہ کراچی سی ویو پر جنگی دفاع کی نمائش پیش کرے گی جس کے لئے اس نے فل ڈریس ریہرسل کی اس فل ڈریس ریہرسل کے دوران فضاو¿ں میں اور سمندر پر پاک بحریہ نے اپنی صلاحیتوں کی دھاک بٹھائی۔ سب سے منفرد مظاہرہ 10 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے والے چھاتہ بردار دستے کا تھا۔ فضاو¿ں میں پاک بحریہ کے سی کنگ ،ایلوٹ اور زولو نائن ہیلی کاپٹرز کے علاوہ فوکر اور پی تھری سی اورین طیاروں کی جہاں گھن گرج سے فضا گونجتی رہی۔فل ڈریس ریہرسل کے دوران پاک بحریہ کے اسپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز نے یرغمال افراد کو دہشت گردوں سے چھڑانے اور سماج دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مظاہرہ بھی پیش کیا۔ اس آپریشن کے لیے سی کنگ ہیلی کاپٹر سے کمانڈوز رسوں کے ذریعے اترے ، فضا سے اترنے والے کمانڈوز کو سمندر میں ہوور کرافٹ اور اسپیڈ بوٹس پر سوار جوانوں نے معاونت فراہم کی۔پاک بحریہ کے جوانوں کی پیشہ وارنہ تربیت کا مظاہرہ بیچ ویو پارک اور ساحل سمندر پر تفریح کرنے والوں نے بھی دیکھا اور اپنی عید کے مزے کو دوبالا کیا جب کہ 6 ستمبر کو پاک بحریہ کی جانب سے دفاعی اور بحری اثاثوں کا یہ۔ شاندار مظاہر ہ دوبارہ پیش کیا جائے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Karachi pakistan navy defence day rehearsal at sea view in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply