بلدیہ فیکٹری آتشزدگی منصوبہ بند دہشت گردانہ کارروائی تھی:مشترکہ جانچ ٹیم کی رپورٹ

کراچی: بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس کی، جس میں259ملازمین ہلاک اور50سے زائد مزدور زخمی ہو گئے تھے، دوبارہ تفتیش کرنے والی ایک مشترکہ تفتیشی ٹیم کے مطابق وہ اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ یہ ایک منصوبہ بند تخریب کاری اور دہشت گردانہ کارروائی تھی۔ڈان نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جو رپورٹ حاصل کی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ دستیاب شواہد اور ماہرین کے رائے کی بنیاد پر مشترکہ تفتیشی ٹیم نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ فیکٹری میں آگ حادثاتی نہیں بلکہ ایک دہشت گردانہ اور سبوتاژ کرنے والی منصوبہ بند کارروائی تھی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ مبینہ دہشت گردانہ کارروائی فیکٹری منافع میں شراکت اور 20کروڑ روپے بھتہ ادا کرنے کے متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) کے دو عہدیداروں رحمان بھولا اور حماد صدیقی کے مطالبہ کو پورا کرنے سے فیکٹری مالکان کے انکار کر دینے کے باعث انتقاماً کی گئی تھی۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے یہ رائے بھی ظاہر کی کہ اس سانحہ سے غیر پیشہ ورانہ انداز سے نپٹا گیا تھا ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Karachi factory fire was preplanned terrorist activity in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply