کراچی کے کمشنر آصف حیدر شاہ کواچانک عہدہ سے برطرف کر دیا گیا

کراچی:حکومت سندھ نے کراچی کے کمشنر آصف حیدر شاہ کو فوری طور پر ان کے عہدے سے بر طرف کر دیا۔سندھ کے چیف سکریٹری محمد صدیق میمن کے دستخط سے جاری نوٹی فکیشن میں شاہ سے کہا گیا ہے وہ فوری طور پر سروسز، جنرلا یڈمنسٹریشن اینڈ کو آرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کو رپورٹ کریں۔
شاہ سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ عبد اللہ شاہ کے، جن کے بیٹے سید مراد علی شاہ صوبائی وزیر مالیات ہیں اور حکمراں پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) میں اہم شخصیت ہیں، داماد ہیںشاہ کو، جو حیدر آباد ڈویژن کمشنر کا اضافی چارج بھی سنبھالے ہوئے تھے اور صوبہ میں پی پی پی کے قریبی مانے جاتے تھے،جنوری میں شعیب احمد صدیقی کو ہٹا کر ان کی جگہ کراچی کے کمشنر کی اضافی ذمی داری بھی دے دی گئی تھی۔
جس پر حزب اختلاف متحدہ قومی تحریک چراغپا ہو گئی تھی۔صدیقی کی کراچی کمشنر کے عہدے سے فوری برطرفی پر کئی ابروئیں تن گئی تھیں کیونکہ سیاسی و سماجی حلقوں میں ان کا کافی احترام اور وقعت تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Karachi commissioner removed in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply