ثاقب نثار 31دسمبر کوپاکستان کے نئے چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد: صدر پاکستان ممنون حسین نے اعلان کیا ہے کہ جسٹس ثاقب نثار کو پاکستان کے آئندہ چیف جسٹس کے طور پر31دسمبر کو حلف دلایا جائے گا۔موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی اس سال کے آ خری دن ریٹائر ہوجائیں گے ۔جسٹس میاں ثاقب نثار 18جنوری1954کو پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے قانون می کی ڈگری لی۔ فی الحال وہ پاکستانی سپریم کورٹ میں جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔1982میں جسٹس نثار ہائیکورٹ کے اور1994میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے۔ 1998میں انہیں ترقی دے کر ہائی کورٹ کا اور2010میں سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا۔جسٹس نثار نے پنجاب لا کالج اور پاکستان کالج آف لامیں جز وقتی لیکچرر کے طور پر بھی کام کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Justice saqib nisar to take oath as chief justice on dec 31 in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply