سعید الزماں صدیقی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

کراچی: سعید الزماں صدیقی نے سندھ کے گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ وہ صوبہ سندھ کے 31ویں گورنر ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے ان سے حلف لیا۔
حلف برداری ی تقریب میں، جو گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی، وزیر اعلیٰ سندھ ، صوبائی وزراء، اسپیکر آغا سراج درانی، قومی دفتر احتساب (سندھ) کے ڈائریکٹر جنرل کرنل ریٹائرڈ سراج نعیم ، صوبائی محتسب اسد اشرف ملک اور کئی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ سعید الزماں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور 2008میں مسلم لیگ نواز کے صدارتی امیدوار بھی رہ چکے ہیں ۔14سال تک گورنر کے عہدہ پر فائز رہنے کے بعد سبکدوش ہو کر کراچیسے دوبئی چلے جانے والے ڈاکٹر عشرت العباد خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام نے انہیںبہت پیار دیا ۔
شہر میں امن رہے اور لوگ خوشحال رہیں۔ اگر کسی کی مجھ سے دل آزاری ہو گئی ہو تو للہ وہ مجھے معاف کر دے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Justice saeed uz zaman takes oath as sindh governor in karachi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply