عام انتخابات طے شدہ تاریخ پر اور شفاف ہوں گے:عبوری وزیر اعظم

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ریٹائرڈ) ناصر الملک نے پاکستان کے نگراں وزیر اعظم کے طو رپر حلف لینے کے بعد میڈیاکے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی انتخابات اپنے مقررہ وقت پر اور شفاف طریقہ سے ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی کابینہ کے اراکین کے ناموں کا اعلان تبادلہ خیال کے بعد کریں گے۔کارگذار وزیر اعظم نے کہا کہ وہ بوقت اور شفاف انداز میں انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو تعاون دیں گے۔تقریب حلف برداری کے بعد نگراں وزیر اعظم کو وزیر اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ناصر الملک پاکستان کے ساتویں نگراں وزیر اعظم ہیں۔

واضح ہوکہ گذشتہ روز حزب اختلاف کے قائد خوشید شاہ نے رخصت پذیر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق قومی اسمبلی اسپیکرسردار ایاز صادق کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ کارگذار وزیر اعظم کے طو رپر جس شخصیت کا نام پیش کر رہے ہیں وہ نہایت قابل احترام ہے۔

اور وہ نام ہے جسٹس ناصر ملک ،جس نے چیف جسٹس کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔انہوں نے عدلیہ اور ایک وکیل کے طور پر ایک تاریخی کردار ادا کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Justice retd nasirul mulk takes oath as caretaker pm in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply