عمران حکومت کشمیر کو بیچ رہی ہے: مولانا فضل

مظفر آباد: جمیعت علمائے اسلام فضل(جے یو آئی ایف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) قیادت والی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کشیر کو فروخت کر رہی ہے اور قوم سے اپیل کی کہ مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرنے کے اپنے عہد کو تازہ کرے۔

یہاں کے ایچ خورشید اسٹیڈیم میں اپنی پارٹی کے پرچم تلے ایک ”آزادی کانفرنس “میں مولانا نے کہا کہ جعلی حکومتیں کبھی قوم کی نمائندگی نہیں کر سکتیں ۔

پاکستان کے حکمراں کشمیر کے فروخت کنندگان ہیں اور ایسے حکمرانوں کو کشمیریوں کے روبرو پیش ہونے کی ہمت بھی نہیں کرنی چاہئے۔

پاکستانی کشمیر کے وزیر اعظم راجا فاروق حیدر اور ج ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے جمیعت علمائے اسلام کے رہنماؤںبشمول سکریٹری جنرل سنیٹر عبد الغفور حیدری نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔

انہوںنے کہا کہ میں پاکستانی حکمرانوں سے جنہوں نے کشمیریوں کی حوصلہ شکنی اور انہیں مایوس کیا ہے اور ان کے جہاد کو پاکستان اور کشمیر سے دشمنی قرار دیا ہے ،کہنا چاہتا ہوں کہ کشمیریوں کی تحریک آ زادی زندہ ہے اور ہم دل و جاں سے ان کے ساتھ ہیں۔

مولانا فضل نے مزید کہا کہ گذشتہ70سالوں سے کشمیر پاکستان کو الحاق کا راستہی بتا رہے تھے۔لیکن حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث وہ اس سمت پیش رفت نہیں کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا پاکستان سے الحاق حق خود مختاری اور اقوام متحدہ کے پرچم تلے استصواب رائے کے توسط سے کرایا جا ئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jui f chief accuses pti govt of selling out kashmir in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.