مولانا فضل کی جے یو آئی ایف کا دھرنا ایک ہفتہ بھی نہیں چلے گا: وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ماہ کے اواخر میں جمیعت علمائے اسلام فضل (جے یو آئی ایف)کے مجوزہ آزادی مارچ سے وہ فکر مند نہیں ہیں اور کہا کہ جے یو آئی ایف کا یہ دھرنا ایک ہفتہ بھی نہیں چل سکے گا۔

حکومت کے زیر انتظام چل رہے اداروں سے وابستہ علماءو مشائخ اور دیگر حکومتی عہدوں پر فائز حضرات کے ساتھ میٹنگ میں وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام آباد کی جانب مولانا فضل الرحمٰن کے مجوزہ مارچ کی انہیں چنداں فکر و تشویش نہیں ہے۔میٹنگ میں جن اکابرین و علماءنے شرکت کی ان میں جن میں کونسل آف اسلامک آئیڈیولوجی(سی آئی آئی) ،متحدہ علماءبورڈ، پنجاب اور مرکزی روئت ہلال کمیٹی کے اراکین بھی شامل تھے۔

وزیر اعظم نے میٹنگ کے شرکاءسے کہا کہ یہ اجلاس مولانا فضل الرحمٰن کے مجوزہ مارچ کے حوالے سے آپ کا تعاون یا حمایت حاصل کرنا نہیں ہے۔

میں نے بہت سے احتجا دیکھے ہیں یہی نہیں بلکہ میں نے تو 126روز کے ایک بڑے دھرنے کی قیادت بھی کی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس میٹنگ کا اصل مقصد مدینہ طرز کی ریاست پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jui f cant sustain sit in beyond seven days pm in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.