جمیعت اسلام فضل گروپ نے فاٹا اور خیبر پختون خوا کے انضمام کی حمایت کا اعلان کر دیا

اسلام آباد:جمیعت علمائے اسلام فضل(جے یوآئی ۔ایف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) اور خیبر پختونخوا میں مجوزہ انضمام کی حمایت کرنے پر اتفاق کر لیا۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ اور قومی سلامتی مشیر ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے انہیں انضمام کی تائید کرنے پر آمادہ کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ مولانا فضل نے بنیادی ڈھانچہ کے فروغ اور ادارہ جاتی اصلاحات کی شرط پر انضمام کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ 14دسمبر2016کو خیبر پختون خوا اسمبلی نے فاٹا اور کے پی کے انضمام کے لیے ایک قرار داد منظور کی تھی کہ اس سے بنیادی ڈھانچہ کی نو تعمیر اور بحالی میں ممد و معاون ثابت ہو گا۔

Title: jui f agrees to conditionally support fata kp merger | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply