پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے کے دوران راستے بند نہیں کیے جانے چاہئیں:ہائی کورٹ

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ کو جمعرات کو حکم جاری کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مجوزہ اسلام آباد دھرنے کے دوران نہ تو سڑکوں کی ناکہ بندی ہونی چاہئے اور نہ ہی راستے بند کرنے کے لیے کنٹینرز کھڑے کرنے دیے جائیں۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے شہر انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ 2نومبر کو اسلام آباد میں روز مرہ کے معمولات بحسن و خوبی چلتے رہیں گے اور اسپتال، اسکول اور بازار بھی معمول کے مطابق کھلیں گے۔ جسٹس صدیقی نے کہا کہ عدالت شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونے دے گی۔
انہوں نے ایڈمنسٹریشن سے کہا کہ وہ تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں احتجاجی دھرنوں کے حوالے سے بندشوں سے مطلعکردے۔عدالت نے حکومتی حکام کو یہ ہدایت بھی کی کہ اگرمقررہ مقام ڈیموکریسی پارک اور اسپیچ کارنر کے علاوہ کہیں اور دھرنے دیے جاتے ہیں تو قانونی کارروائی کرے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Judiciary is the only third umpire ihc judge on pti lockdown case in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply