پاکستان میں عدلیہ اور ججوں سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل ۔ن) نے پاکستان میں عدلیہ اور ججوں کے حوالے سے اپنی پالیسی میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی ارکان کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ہدایات جاری کیں کہ ججوں کے طرز عمل پر پارلیمنٹ میں بحث ہو گی۔
وزیر اعظم عباسی نے مزید کہا کہ ججوںکے طرز عمل پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں اور ہر دستیاب فورم پر بحث کی جانی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پی ایم ایل ۔این اور اس کی قیادت کو قصداً نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم کے فیصلہ کا ایوان میں موجود سبھی اراکین نے خیر مقدم کیا اوراس پر اتفاق رائے ظاہر کیا کہ پی ایم ایل این کے صبر و تحمل کا ناجائز فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔پی ایم ایل ۔این پارلیمانی پارٹی نے بیک آواز میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم کے بیان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Judges conduct to be discussed in both houses of parliament pm in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply