حافظ سعید کی رہائی کے لیے جماعت الدعویٰ اور دفاعی کونسل پاکستان کی تحریک چلانے کی دھمکی

لاہور: جماعت الدعویٰ نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس کے سربراہ حافظ سعید کو فوری طور پررہا نہ کیا گیا تو وہ دفاعی کونسل آف پاکستان کے دیگر حلیفوں کے ساتھ مل کر زبردست تحریک چلائے گی۔
جماعت الدعویٰ کے لیڈروںنے کہا کہ اگر حفظ سعید کی گرفتاری سے کشمیر تحریک کمزور پڑی یا اس کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکمرانان وقت پر ہوگی۔
انہوں نے حافظ سعید کی ہدایت پر 5فروری کو ملک گیر ریلی کرنے کا عہد کیا۔دفاعی کونسل آف پاکستان کے چیرمین مولانا سمیع الحق نے خیال ظاہر کیا ہے ہندوستان کو خوش کرنے کے لیےحافظ سعید کو نظر بند کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چند روز پہلے دفاعی کونسل پاکستان نے ایک جلسہ عام میں 2017کو آزادی کشمیر کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا جس پر ہندوستان بر افروختہ ہو گیا۔
لیکن حافظ سعید کی خانہ نظر بندی سے تحریک متاثر نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حافظ سعید کو عدالت سے رہائی ملی تھی ۔اور ان کی گرفتاری بلا سبب اور جواز کے کی گئی ہے۔اور انہیں فی الفور رہا کردیا جانا چاہیے۔

Title: jud threatens movement for chiefs release | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply