ایران کے لیے جاسوسی کرنے پرعزیر بلوچ پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے:مشترکہ تحقیقاتی ٹیم

کراچی:مشترکہ تفتیشی ٹیم نے اس کا پتہ لگنے کے بعد کہ عزیر بلوچ ائران کی انٹیلی جنس ایجنسی کے لیے کام کرتا تھا سفارش کی ہے کہ کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ کے خلاف فوجی عدالت میں جاسوسی کا مقدمہ چلایا جائے۔مشترکہ ٹیم کی رپورٹ جس پر سندھ پولس، رینجرز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندوں کے دستخط ہیں منظوری اور ضروری کارروائی کے لیے 29اپریل کو محکمہ داخلہ کو بھیج دی گئی۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق ، جس کی ایک نقل ڈان کے پاس دستیاب ہے، عزیر بلوچ جاسوسی میں ملوث تھا اور فوجی تنصیبات اور حکام سے متعلق خفیہ معلومات غیر ملکی ایجنٹوں (ایرانی انٹیلی جنس افسران) کو مہیا کرتا تھا جو کہ قانون سرکاری راز مجریہ1923کے منافی ہے۔رپورٹ میںبتایا گیا کہ لیاری کے غنڈے نے مشترکہ ٹیم کے اراکین کو بتایا کہ 2013میں کراچی میں رینجروں کی کارروائی شروع ہونے کے بعد وہ ایران فرار ہو گیا تھا۔وہ چابہار میں اپنے ایک دوست ملک بلوچ کے ساتھ مقیم تھا جہاں اس کی ملاقات دوہرہ شہریت رکھنے والے حاجی ناصر سے ہوئی تھی۔اس نے مشترکہ ٹیم کو یہ بھی بتایا کہ اس کے 14معاونین ہیں جن میں سے چھ اب بھی چابہار میں رہتے ہیں۔وہ کئی اعلیٰ پولس و رینجرز افسروں اور اپنے سب سے بڑے حریف ارشد پپو کی ہلاکت میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔وہ بھتہ خوری کا دھندہ چلانے کے ساتھ ساتھ زمین ہتھیانے، (چائنا کٹنگ)اور منشیات کی ا سمگلنگ میں بھی مبینہ طور پر ملوث ہے۔

 

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jit wants uzair baloch tried in military court for spying for iran in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply