ہندوستانی صنعتکار جندل کی پاکستان آمد اور نواز شریف سے ملاقات کے بعد قیاس آرائیوں کا بازار گرم

لاہور: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور پاکستان آنے والے ہندستان کے ایک بڑے صنعتکار سجن جندل کی پرفضا شہر مری میں ملاقات سے ملک میں قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہو گیا ہے اور سیاسی ماہرین و تجزیہ کار اور سیاستداں ان امکانات و خیالات کا اظہار کر ہے ہیں کہ یہ ملاقات مستقبل قریب میں پاکستانی و ہندوستانی وزراءاعظم کے درمیان ممکنہ ملاقات کا باعث بن سکتی ہے۔سجن جندل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے نہایت قریب ہیں اور میاں محمد نواز شریف سے بھی ان کے بہت اچھے تعلقات ہیں۔کچھ تجزیہ نگاروںکا کہنا ہے کہ جندل کی آمد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات سدھارنے کے لیے غیر سفارتی کوششوں کا کوئی جزو ہو سکتا ہے۔باخبر ذرائع نے نشاندہی کی ہے کہ یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ مسٹر جندل اچانک پاکستان آئے ہوں ۔ اور ملک کی فوجی و غیر فوجی انٹیلی جنس سروسز کو ان کی آمد کے حوالے سے کوئی پیشگی معلوما ت نہ ہو۔سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری نے جندل کی آمد پر پیدا شدہ تنازعہ کو بد بختی سے تعبیر کیا اور کہا کہ اسے محض اس وجہ سے کہ یہ پس پردہ سفارتکاری کا ایک حصہ ہے،یکسر خارج نہیں کردیا جانا چاہیے۔در حقیقت پس پردہ رابطوں سے ہمیشہ بہترین نتائج برآمد ہوئے ہیں۔دوسری جانب حزب اختلاف کی کچھ جماعتیں مسٹر جندل کی آمد اور وزیر اعظم سے ان کی ملاقات کو خفیہ رکھنے پر ناراض ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jindals unannounced visit talks with pm fuel speculation in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply