فیس بک دوست سے شادی کرنے جاپانی لڑکی پاکستان پہنچ گئی

رحیم یار خان: فیس بک کے توسط سے پہلے شناسائی ، پھر گہری دوستی اوپھر ساتھ جینے مرنے کی قسموں کے بعد رحیم یار خان کے ایک نوجوان سے ازدواجی تعلقات استوار کرنے کے لیے ایک جاپانی لڑکی جمعرات کو پاکستانپہنچ گئی۔ان دونوں نے کہا کہ جوڑے آسمان میں بنائے جاتے ہیں اور یہ ملاپ فیس بک کے معرفت ہو گیا۔
واقعہ یوں بتایا جاتا ہے کہ ایک19سالہ جاپانی لڑکی کو خان پورکے رہائشی 30سالہ احمد نور سے فیس بک پر بات چیت کے دوران محبت ہو گئی۔ اور وہ اس کی محبت میں ایسی گرفتار ہوئی کہ وہ اسلام قبول کر کے احمد نور سے شادی کرنے رحیم یار خان پہنچ گئی۔
اس نے کہا کہ شادی کے بعد وہ احمد کے ساتھ جاپان میں ہی رہے گی۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کیتھرائن لوویٹ نام کی ایک فرانسیسی لڑکی بھی فیس بک پر 29سالہ عمیر احمد نام کے ایک لڑکے سے دوستی اور پھر محبت ہوجانے کے بعد ا س سے شادی کرنے رحیم یار خان ہی آگئی تھی۔ جہاں اس نے تبدیلی مذہب کے بعد اپنانام عائشہ پسند کیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Japanese woman arrives in pakistan to marry man she met on facebook in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply