ملتان میں ایک جاپانی شہری نے ہوٹل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی

ملتان: پولس کے مطابق جاپان کے ایک شہری نے یہاں کے ایک ہوتل کی تیسری منزل سے کود کر خود کشی کر لی۔ ملتان کے سٹی پولس افسر (سی پی او) احسا ن یونس نے کہا کہ ی واقعہ ملتان کے طارق روڈ علاقہ میں واقع ایک ہوٹل میں پیش آیا۔
خود کشی کے مرتکب ہونے والے جاپانی شہر کی شناخت اوکا مکارا کے طور پر کی گئی ہے۔یہ جاپانی ڈیرہ غازی خان میں ایک پراجکٹپر کام کر رہا تھا اور اس ہوٹل میں مقیم تھا۔
پولس نے بتایا کہ کم و بیش 15تا 20جاپانی اور چینی بھی اسی ہوٹل میں مقیم ہیں۔اس جاپانی نے خود کشی تحریر چھوڑی ہے جس میں لکھا ہے کہ وہ بہت مغموم اور زندگی سے بیزار ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Japanese citizen commits suicide in multan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply