پاک۔ افغان معاملے پر بات کرنے امریکی وزیر دفاع پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد:امریکی وزیردفاع، جیمز میٹس پیر کے روز پاکستان کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔جہاں وہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک افغان مفاہمتی عمل، علاقائی سلامتی اور دیگر دو طرفہ معاملات میں پاکستان کے کردار پر تبادلہ خیال کریں گے۔
علاوہ ازیں وہ پاکستان کی فوجی و و سیاسی قیادت کو افغانستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے والے دہشت گردوںکو سرزمین پاکستان کا استعمال کرنے سے روکنے اور ان کی سرکوبی کے لیے مزید اقدامات کرنے کی تلقین کریں گے۔
جیمز میٹس نے اسلام آباد رووانگی سے قبل واشنگٹن میںمیڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ باعمل تعلقات کو بڑھانے کا عزم رکھتا ہے اور پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات پر تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔
واضح رہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ جنوب ایشیا کے حوالے سے پالیسی کا اعلان کیے 100روز سے زیادہ کا عرصہ بیت گیا ہے لیکن امریکی اہلکاروں اور تجزیہکاروں کا کہنا ہے کہ اس حکمت عملی کو محدود کامیابی ملی ہے اور یہ واضح نہیں ہے کہ اس میں کتنی پیش رفت ہوئی ۔

Title: james mattis arrives in pakistan | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply