جام کمال خان بلوچستان کے وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی( بے اے پی) کے صدر جام کمال کو ہفتہ کے روز بلوچستان کا وزیر اعلیٰ منتخب کر لیا گیا۔انہیں اپنے مدمقابل امیدواریونس عزیز زہری کے مقابلہ19ووٹ زیادہ ملے۔زہری کو 20 ووٹ حاصل ملے جبکہ جام نے 39ووٹ حاصل کیے۔

بلوچستان اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے لیے اجلاس نومنتخب اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی سربراہی میں ہوا۔ وزیراعلیٰ کے انتخاب سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ثنا ءاللہ زہری نے حلف بھی اٹھایا۔

صوبے میں وزارتِ اعلیٰ کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال کا مقابلہ متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے)کے میر یونس عزیز زہری سے تھا۔ایوان میں جام کمال کو بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادیوں کی حمایت حاصل تھی جب کہ یونس عزیز زہری کو بلوچ نیشنل پارٹی(بی این پی) مینگل اور متحدہ مجلس عمل نے نامزد کیا تھا۔نو منتخب وزیر اعلیٰ اتوار کو شام پانچ بجے وزارت اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jam kamal khan elected balochistan chief minister in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply