کلبھوشن جادھو کو فوری طور پر پھانسی دیے جانے کا کوئی امکان نہیں: پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ مبینہ ہندوستانی جاسوس کل بھوشن جادھو کو فوری طور پر سزائے موت دینے کا کوئی امکان نہیں ہے اور انہیں خالصتاً انسانیت کے نام پر ان کی ماں اور بیوی سے ملاقات کرائی جا رہی ہے۔
خارجہ دفتر کے ترجمان محمد فیصل نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ جادھو پر فوری پھانسی کا کوئی خطرہی نہیں منڈلا رہا اور ابھی ان کی رحم کی درخواستیں معرض التوا میں پڑی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جادھو کی والدہ اور اہلیہ اسلامی تعلیمات اور خالصتاً انسانی بنیادوں پر مبنی اصولوں کی روشنی میں25دسمبر کو کل بھوشن کی ان کی والدہ اور بیوی سے ملاقات کرائی جا رہی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jadhav under no threat of immediate execution pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply