میرے صبر کو نہ آزمایا جائے، یہ احتساب نہیں استحصال ہے: نواز شریف کامخالفین کو انتباہ

چترال:وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے اپنے سیاسی مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتساب کو کوئی قبول نہیںکرے گا۔
یہاں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میرے خلاف سازشیں کرنے والے ملکی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں اور عوامی مسائل حل ہونے سے ان کو تکلیف ہوتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مخالفین نے صرف نئے پاکستان کا نعرہ لگایا ہے لیکن ہم عملی طور پر نیا پاکستان بنا رہے ہیں۔نوازشریف نے جے آئی ٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کے ممبران فرشتے نہیں ہیں جن کی ہر بات قبول کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دونوں اس طرح کام کر ہے ہیں گویا یہ فرشتوں کی طرح صادق اور امین ہیں۔انہوں نے ببانگ دہل یہ کہا کہ جے آئی ٹی اور پی ٹی آئی کا احتساب کسی کو قبول نہیں ہے۔
انہوں نے پناما کیس کے حوالے سے ہونے والے احتساب کو شریف خاندان کا استحصال قرار دیتے ہوئے اسے جلد ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔استعفے کا مطالبہ کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میں آپ کے ووٹوں سے اقتدار میں نہیں آیا جو آپ کے کہنے پر استعفیٰ دے دوں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Its not accountability but exploitation says pm sharif in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply