نواز شریف کو اب برے انجام سے کوئی نہیں بچا سکتا:طاہر القادری

لاہور:پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے وطن واپسی پر ناصر باغ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو اب ان کے برے انجام سے کوئی نہیں بچا سکتا۔ میں انہیں کہتا ہوں کہ وہ جی ٹی روڈ سے آنے کا اردہ تبدیل کر لیں۔علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا سپریم کورٹ نے چور ثابت کر دیا ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ سپریم کورٹ نے ان کے ساتھ نرمی برتی ہے۔ اس لیے کہ جرم ثابت ہو جانے کے بعد اصولی طور پر انہیں جیل میں ہونا چاہیے تھا۔ میاں صاحب کہتے پھر رہے ہیں کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ میں پوچھتا ہوں کہ ان کے ساتھ کس بات کی زیادتی ہوئی ہے انہیں تو صر ف نا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے جو ملک و قوم کے ساتھ زیادتی کی ہے، وہ انہیں کیوں یاد نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ہرگز یہ توقع نہیں تھی کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ایسا حیران کن فیصلہ آئے گا لیکن اب لگتا ہے کہ خدا کی نصرت آن پہنچی ہے۔
انہوں نے سابق وزیر اعظم سے کہا کہ آپ یہ بتائیں کہ آپ کس کے خلاف احتجاج کرنے نکلے ہیں؟ اگر آپ نہیں جواب دے سکتے تو ہم اس کا جواب دیتے ہیں کہ آپ جمہوریت اور قومی سلامتی کے خلاف احتجاج کرنے نکلے ہیں۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کی بنائی ہوئی جے آئی ٹی سانحہ ماڈل ٹاون کی بھی تحقیقات کرے اور مجرمین کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ علامہ کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم احتجاج کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے۔علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عدلیہ سمیت تمام قومی اداروں سے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے جسٹس علی باقر نجفی کی رپورٹ کو شائع اور عام کرے۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے شامہ محمود قریشی اور چودھری سرور اور عوامی مسلم لیگ کے چودھری سرور سمیت ، پاکستان مسلم لیگ ق ، ، سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماو¿ں نے بھی اظہار خیال کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Its going to be decisive this time says tahirul qadri in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply