یہ نواز شریف کی کرتوتوں کا نتیجہ ہے جو آج ان کی اولاد بھگت رہی ہے:عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کی پنامہ دستاویزات افشا معاملہ میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیشی سے انہیں بھی قلبی تکلیف پہنچی ہے لیکن کیا کیا جائے ۔یہ نواز شریف کی کرتوتوں کا نتیجہ کے آج ان کی اولاد کو یہ دن دیکھنا پڑ رہے ہیں۔
عمران خان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کا جے آئی ٹی میں پیش ہونا غلط بات ہے جو مجھے بھی اچھی نہیں لگی ہے لیکن یہ سب نوازشریف کی کرپشن اور تشدد کا نتیجہ ہے جو آج ان کے بچے بھگت رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ماضی میں نوازشریف، بے نظیر اور نصرت بھٹو کے ساتھ برا سلوک نہ کرتے تو آج ان کی بیٹی کے ساتھ بھی برا سلوک نہ ہوتا۔عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے دوران میں شریف فیملی کو ڈنڈے مار رہا ہوں۔
میاں جی کے کنبہ کا ہر شخص پیشی کے بعد میرے خلاف بیانات دینے لگ جاتا ہے۔ گویا میں انہیں پیشی کے لیے بھجوا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوازشریف نے گزشتہ تیس سال سے قومی خزانے کو لوٹا ہے اورججوں سمیت دیگر قومی اداروں کے سربراہان تک کو خریدا ہوا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: It is the result of nawaz sharifs bad deeds says imran khan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply