پاکستانی فوج نے ڈان لیکس تنازعہ پر حکومتی اعلانیہ مسترد کرنے والا ٹوئیٹ واپس لے لیا

اسلام آباد : انٹر سروس پبلک ریلیشنز نے ڈان لیکس تنازعہ پر حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے حوالے سے فوج کا ٹوئیٹ واپس لے لیا۔فوجی شعبہ نشر و اشاعت سے جاری بیان مٰن کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے توثیق کردہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی شق 18میں کی گئی سفارشات پر عمل آوری ہو گئی جس سے ڈان لیک معاملہ طے پاگیا۔واضح رہے کہ ڈان لیکس کے معاملے پر بننے والی کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کمیٹی کی سفارشات کی توثیق کیے جانے کے بعد وزارت داخلہ نے تینوں سرکاری عہدیداروں کی بر طرفی کو درست قرار دیتے ہوئے اعلامیہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے 29 اپریل کو ڈان لیکس کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے کمیٹی کے فیصلوں پر عملدارآمد کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق پرویز رشید کو پہلے ہی وزارت اطلاعات کے عہدے سے بر طرف کر دیا گیا تھا، جبکہ کمیٹی نے سفارش کی تھی کہ راو تحسین اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے، اور طارق فاطمی کو بھی معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق ڈان اخبار اور ایڈیٹر کا معاملہ آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی کے سپرد کر دیا گیا کہ وہ انکے خلاف مناسب کارروائی کریں۔اعلامیہ میں اعلان کیا گیا ہے کہ اب ان سفارشات پر عمل درآمد ہو جانے کے بعد ڈان لیکس کا معاملہ پر امن طریقے سے حل کر لیا گیا ہے۔وزارت داخلہ سے جاری کیا جانے والا اعلامیہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ispr retracts tweet rejecting govt notification on dawn leaks in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply