آئی ایس پی آر نے سرحد پرپاکستانی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا ہندوستانی دعویٰ غلط بتایا

اسلام آباد: انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے جمعہ کے روز ہندوستان کے اس دعوے کو خارج کر دیا کہ اس کی فوجوں نے سرحد پر تعینات پاکستانی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا کہ ہند پاک سرحد پر کسی پاکستانی فوجی کو ہلاک کرنے کا ہندوستان کا دعویٰ بے بنیاد ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہندوستان کا دعویٰ ہند پاک سرحد پر اپنے جانی نقصان کی پردہ پوشی کرنے اور مسئلہ کشمیر سے توجہ بھٹکانے کے مقصد سے چلائی جارہی پروپیگنڈہ مہم کاایک جزو ہے۔
اس سے قبل جمعہ کی صبح ہندوستانی میڈیا نے بارڈر سیکورٹی فورس کے حوالے سے کہا کہ سرحد پر فائرنگ کے تبادلہ میںپاکستانی رینجرز کے15اہلکار مارے گئے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ispr rejects indias claims of killing pakistani soldiers in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply