نواز حکومت علیل گورنر سندھ کے جانشین کی تلاش میں مصروف

کراچی: ڈان نیوز کے مطابق وفاقی حکومت سندھ کے علیل گورنر ریٹائرڈ جسٹس سعید الزماں صدیقی کا مناسب متبادل کی تلاش کر رہی ہے۔اسلام آباد میں ایک سینیئر حکومتی اہلکار نے بتایا کہ اس کا اصل سبب در اصل مسٹر صدیقی کی علالت اور خرابی صحت ہی ہے۔کیونکہ انکی حالت میں کوئی قابل ذکر سدھار نہیں ہورہا۔
واضح رہے کہ مسٹر صدیقی کو طویل عرصہ تک گورنری کے فرائض انجام دینے والے ڈاکٹر عشرت العباد خان کی جگہ نومبر کے وسط میں گورنر بنایا گیا تھا۔لیکن وہ زیادہ دنوں تک گورنر ہاؤس میں قیام نہ کر سکے اور انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔انہیں سینے میں جکڑن اور اس سے متعلق عارضے لاحق تھے۔تاہم اسپتال سے رخصت ہونے کے بعد مسٹر صدیقی کو گورنر ہاؤس جانے کی اجازت د دی گئی جہان ایک طبی ٹیم ان کی مستقل نگہداشت کر رہا ہے۔

Title: islamabad searching for sindh governors | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply