حکومت فیض آباد کا دھرنا ختم کرانے کے لیے فوج کی مدد طلب کرے: خورشید شاہ

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد سیدخورشید شاہ نے وفاقی حکومت کو تلقین کی ہے کہ اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا پر امن طریقہ سے ختم کرانے کے لیے فوج کی قیادت سے رابطہ کرے۔
میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ فوج کی مدد سے فیض آباد دھرنا ختم کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کا واحد ذمہ دار سابق وزیراعظم نواز شریف ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت کو آئینی اختیار حاصل ہے کہ وہ عسکری قیادت سے مشاورت کر کہ فیض آباد دھرنا ختم کرنے کی کوشش کرے مگر دھرنے کو بات چیت سے ختم کرنا بہتر راستہ ہے ۔
واضح رہے کہ ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کے خلاف فیض آباد انٹرچینج پر گذشتہ 16 دنوں سے تحریک لبیک یا رسول کا دھرنا جاری ہے۔
صویرقبل ازیں دھرنے کا سپریم کورٹ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سکریٹری دفاع، سکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب اور ایڈوکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کیے تھے دھرنے سے عوام کے سلب ہونے والے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے کیااقدامات کیے گئے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Islamabad protest shah urges govt to seek armys help in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply