سرک حادثہ میں ملوث امریکی سفارت کار کو اسلام آباد پولس گرفتار نہیں کر سکی

اسلام آباد: وفاقی دارالخلافہ کی پولس نے کہا ہے کہ وہ اس امریکی دفاع اتاشی کو، جس کی کار کی زد میں آکر ایک موٹر سائیکل سوار ہلاک ہو گیا تھا،اس لیے جیل نہیں بھیج سکی کیونکہ اسے ویانا کنونشن سے استثنیٰ حاصل ہے۔
حادثہ کے 30گھنٹے بعد ایک بیان میں اسلام آباد پولس نے کہا کہ اس نے امریکی دفاع اتاشی کرنل جوزف ایمنوئیل کو سفارت خانہ کے حکام کو سونپ دیا لیکن اس کا ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی ضبط کر لی۔
تاہم وہ اسے گرفتار نہیں کر سکے کیونکہ اس کی گرفتاری خلاف قانون ہوتی۔ سفارتی تعلقات کے حوالے سے ویانا کنونشن1961 کی دفعہ 29کی روسے وہ کسی شکل میں گرفتار یا حراست میں نہیں لیا جا سکتا۔
جس ملک میں وہ سفار کار تعینات ہوگا وہاں کی حکومت اس کا احترام کرے گی اور اس کی ذات،آزادی یا وقار کو کسی بھی قسم کے حملے سے بچانے کے لیے مناسب اقدامات کرے گی۔تاہم پولس نے کہا کہ حادثہ کی تحقیقات جاری ہیں کیونکہ دفاع اتاشی کے خلاف کوہسارتھانہ میں دفعہ320او دفعہ279کے تحت معاملہ درج ہے۔

Title: islamabad police unable to arrest us defence attache under vienna convention | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply