نواز شریف نے شہباز سے آزادی مارچ کے لیے حزب اختلاف میں اتفاق رائے پیدا کرنے کہا

لاہور: جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے27اکتوبر کو اسلام آباد آزادی مارچ کے یکطرفہ اعلان کی روشنی میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے صدر میاں محمد شہباز شریف کو ہدایت کی ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کریں تاکہ عوام کو ان پر مسلط کردہ ”سلیکٹڈ حکومت“ سے نجات دلانے کے لیے ایک مشترکہ جدوجہد کی جا سکے۔

نواز شریف نے یہ ہدایت اس وقت دی جب قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل جا کر ان سے ملاقات کی اور مجوزہ آزادی مارچ کے حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن،پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپنی ملاقاتوں اور پی ایم ایل این کی مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین کے خیالات سے متعلق انہیں تفصیل بتائی ۔

پی ایم ایل این کے ایک اندرونی ذریعہ نے بتایا کہ میاں محمد نواز شریف اسلام آباد لاک ڈاو¿ن کے حوالے سے جمیعت علمائے اسلام، پاکستان مسلم لیگ نواز، پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر چھوٹی پارٹیوں کے درمیان اتفاق رائے چاہتے ہیں۔

انہوں نے شہباز شریف کو حزب اختلاف کی جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ مولانا فضل کو بھی یہ پیغام ارسال کرنے کی ہدایت دی کہ تنہا جنگ نہیں جیتی جا سکتی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Islamabad march nawaz asks shahbaz to evolve opposition consensus in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.