اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہندوستانی خاتون عظمیٰ کو ہندوستان واپس جانے کی اجازت دے دی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہندوستانی خاتون عظمیٰ کو، جس نے اپنے پاکستانی شوہر پر الزام لگایا تھا کہ اس نے اس کو بندوق دکھا کر جبراً شادی کی تھی، ہندوستان واپس جانے کی اجازت دے دی اور ساتھ ہی پولس کو حکم دیا کہ واگہہ سرحد تک اس کی بحفاظت رسائی تک ہر ممکن تحفظ بہم پہنچائے۔
جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی والی اسلام آباد ہائی کورٹ کی بنچ نے عظمیٰ کو اس کا وہ اصل امیگریشن فارم واپس کر دیا جو اس کے شوہر طاہر نے عدالت میں جمع کرایا تھا۔طاہر نے عظمیٰ سے تخلیہ میں ملاقات کی خواہش ظاہر کی جسے عظمیٰ نے پورا کرنے سے انکار کر دیا۔جس پر عدالت نے کہا کہ اگر عظمیٰ طاہر سے ملنا نہیں چاہتی تو اسے اس پر مجبور نہ کیا جائے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Islamabad high court allows uzma to return to india in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply