عمران خان اور طاہر القادری کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: یہاں کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج سہیل اکرام زیدی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان ،پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری اور دیگر کے خلاف سینیر پولس سپرنٹنڈنٹ (ایس ایس پی) امانت اللہ جونیجو پر حملہ کرنے کے الزام میں منگل کے روز گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے۔
جج نے کئی بار نوٹس بھیجے جانے کے باوجود عدالت میں حاضر نہ ہونے پر یہ وارنٹ جاری کیے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت14نومبر2014کو انہیں اشتہاری ملزم قرار دے چکی تھی۔
عدالت نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولس ادریس راٹھور کو حکم دیا کہ وہ عدالت کے حکم کو بجا لاتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کریں۔ایس ایس پی جونیجو یکم ستمبر 2014کو اس وقت پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے احتجاجیوں سے ،اس وقت جب انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن ہیڈ کوارٹر اور پارلیمنٹ کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی،مزاحمت کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے ۔
جس کے بعد اسلام آباد کے سکریٹریٹ تھانہ عمران خان، طاہر القادری اور دیگر کے خلاف ایس ایس پی اور پانچ دیگر پولس اہلکاروں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کرنے کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: islamabad atc issues arrest warrants for imran khan tahirul qadri in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply