پاکستان اور افغانستان میں آباد سکھ آئی ایس آئی کے نشانے پر

لاہور: پاکستان سے سکھوں کے نسل صفایہ کی ایک زبردست کارروائی جاری ہے اور پاکستان کی آئی ایس آئی ملک گیر پیمانے پر اور پڑوسی ملک افغانستان سے سکھوں کا بڑے منظم طریقہ سے صفایہ کر رہی ہے۔

اس ضمن میں تازہ ترین واردات ننگر ہار صوبہ میں اتوار کو صدر اشرف غنی سے ملاقات کے لیے جانے والے سکھ وفد کو نشانہ بنا کر کیا جانے والاوہ خود کش بمبار حملہ ہے جس میں پارلیمانی الیکشن کے واحد سکھ امیدوار اوتار سنگھ خالصہ،سماجی کارکن رویل سنگھ سکھ باردری کے ترجمان اقبال سنگھ اور امن کارکن انوپ سنگھ سمیت11سکھ ہلاک دور درجن بھر سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

اس وحشیانہ اور شرمناک واردات کی، جسے مبینہ طور پر پاکستان کی آئی ایس آئی کے زیر سرپرستی نشوونما پارہے طالبان نے انجام دی ہے،سکھ برادری اور سول سوسائٹی کے دیگر اراکین نے شدیدمذمت کی ہے۔

دہلی سکھ گوردوارہ منجمنٹ کمیٹی کے صدر منجیت سنگھ جی کے نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ ”میں افغانستان میں دہشت گردی کی وحشیانہ کارروائی کی، جس میں صدر اشرف غنی سے ملاقات کے لیے جانے والے کئی سکھوں کی موت ہو گئی، مذمت کرتا ہوں ۔

“”میں وزیر خارجہ سشما سوراج کو تلقین کرتا ہوں کہ وہ معاملہ کی تحقیقات کرائیں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ لاشیں لواحقین کو مل سکیں۔سکھوں کی ایک کثیر تعداد افغانستان میں دسیوں سال سے جاری لڑائی کے باعث افغانستان سے نقل مکانی کر کے ہندستان آگئی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Isi targeting sikhs in pakistan and afghanistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply