آئی ایس آئی سربراہ سمیت پانچ تھری اسٹار جنرل پیر کو ملازمت سے سبکدوش ہو جائیں گے

اسلام آباد: باخبر ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق پیر کے روز تین ستارے والے جو پانچ جنرل سبکدوش ہو رہے ہیں ان میں سراغرساں ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی )کے سربراہ لیفٹٹنٹ جنرل نوید مختاربھی شامل ہیں۔

یکم اکتوبر کو ریٹائر ہونے والے جنرلوں میں آئی ایس آ¾ئی کے ڈائریکٹر جنرل مختار کے علاوہ پشاور کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل نذیر ااحمد بٹ، فوج کی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کو کمانڈر لیفٹننٹ جنرل میاں محمد ہلال حسین، جنرل ہیڈ کوارٹر میں ملٹری سکریٹری لیفٹننٹ جنرل غیور محمود اور ٹریننگ اینڈ اییلوویشن کے انسپکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمٰن بھی ہیں۔

1983میں آرمڈ کور رجمنٹ میں افسر بنائے جانے والے لیفٹننٹ جنرل مختار کوئٹہ کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج ، اسلام آباد کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اورامریکہ کے آرمی وار کالج سے گریجویٹ ہیں۔وہ 7دسمبر 2017کو آئی ایس آئی کے سربراہ مقرر کیے گئے تھے۔اور11دسمبر کو انہوں نے چارج لیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Isi chief among five generals retiring tomorrow in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment