عمران حکومت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بے وطن کر دیا

لندن : پاکستان کے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اس وقت یکایک بے وطن ہو کر رہ گئے جب حکومت پاکستان نے ان کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کر دیا۔

پاسپورٹ کی منسوخی کا مطلب ہے کہ اسحاق ڈار سفری دستاویز کے بغیر لندن میں ہیں اور اب وہ پاکستان کی سپریم کورٹ یا کسی اور عدالت میں پیش ہونے کے لیے سپریم کورٹ کی دی گئی مہلت تک پاکستان نہیں پہنچ سکتے۔

2012میں جب وہ پاکستن کی سینیٹ مین حزب اختلا ف کے قائد تھے تو انہیں اور ان کی اہلیہ کو بلیو پاسپورٹ جمع کرنے کے بعد سفارتی پاسپورٹس دیے گئے تھے اور جب2013میں انہوں نے حزب اختلاف کے قائد کے عہدے سے استعفیٰ دے کر وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھال تو ان کا یہی پاسپورٹ رہا۔
پاکستان کی وزارت کارجہ نے کہا کہ اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کو وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹنے کے بعد30روز کے اندر اپنے سفارتی پاسپورٹس جمع کر دینے چاہئیں تھے اور اس کی عدم تعمیل کے باعث ان کے پاسپورٹس منسوخ ہو گئے۔

تاہم ڈار نے وزارت سے استدعا کی کہ ان کا اور ان کی اہلیہ کے بلیو پاسپورٹس جاری کر دیے جائیں تاکہ وہ سفارتی پاسپورٹس واپس کر سکیں۔لیکن ابھی تک ان کی اس درخواست پر کوئی اکرروائی نہیں کی گئی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ishaq dar wifes diplomatic passports cancelled in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply