احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو مفرور ملزم قرار دے دیا

لاہور: ایک احتساب عدالت نے سابق وزیر مالیات اسحاق ڈار کو ایک کرپشن معاملہ میں بار بار طلب کیے جانے کے باوجود عدالت میں حاضر نہ ہونے پر مفرور قرار دے دیا۔
اسحق ڈار عدالت میں پیش ہونے کے بجائے لندن میں اپنا علاج کرا رہے ہیں۔عدالت نے ڈار کو تین روز کے اندر ضمانتی بونڈز داخل کرنے کابھی حکم دیا۔اور کہاکہ اگر اس حکم کی تعمیل نہ کی گئی تو املاک قرق کر لی جائے گی۔
پیرکے روز جب ریفرنس کی سماعت شروع ہوئی تو ڈارکے وکیل نے عدالت میں نئی میڈیکل رپورٹ داخل کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کو مفرور قرار نہیںدیا جائے ۔

Title: ishaq dar declared absconder by accountability court | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply