پاکستانی فوج نے عمران خان کو وزیر اعظم بنوانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رکھا ہے

اسلام آباد: قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے25جولائی کو ہونے والے انتخابات کے لیے ہونے والی پولنگ اور پھر اس کے نتائج کا اعلان ہونے میں کچھ دیر ہے لیکن اس سے پہلے ہی دنیا بھر میں ایک یہ پیغام عام ہو رہا ہے کہ پاکستان کا آئندہ وزیر اعظم پاکستان تحریک انصا ف کا چیرمین عمران خان ہو سکتا ہے۔

اس پر یقین کرنے اس لیے بھی دل چاہتا ہے کیونکہ اس وقت عمران خان ملک کے طاقتور ترین ادارے فوج اور اس کی بغلی اور معاون تنظیم آئی ایس آئی ہر لحاظ سے عمران خان کی درپردہ حمایت کرر ہی ہے ۔

چونکہ پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے سابق سربراہ اور معزول وزیر اعظم، میاں محمد نواز شریف فوج اور آئی ایس آئی پر تنقیدیں کر کے انہیںاپنا دشمن بناچکے ہیں اور اپنا دشمن بنانے کا مطلب پی ایم ایل این کو ہر حال میں اقتدار سے کوسوں دور رکھنا فوج کا مقصد بن جانا ہے۔

اور اب فوج کا یہی مقصد ہے کہ پی ایم ایل این اور پاکستا ن پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو ایوان اقتدار میں داخل ہونے سے کسی بھی طرح روکا جائے۔نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو جیل میں ڈال دینا اور یہاں تک کہ ان دونوں میں سے کسی ایک کوبھی ضمانت پر رہا نہ ہونے دینا فوج کی چال ہی ہے جو اس نے عدلیہ کی ملی بھگت سے چلی ہے ۔

حالانکہ نواز شریف اور ان کی پی ایم ایل این یہاں تک کہ سیاسی ماہرین کا بھی یہی خیال تھا کہ نواز شریف نے عین انتخابات کے مہینے میں پاکستان واپس آکر اور خو د کو جیل میں ڈلوا کر عوامی حمایت حاصل کر لی ہے۔

لیکن فوج اور آئی ایس آئی نے نہایت خوبصورتی سے پی ایم ایل این رہنما کو جیل تک ہی محدود رکھ کر اس امرکو یقینی بنا دیا کہ شاید 25جولائی کو ہونے والے امتحان کا نتیجہ پاکستان کو پہلی بار کوئی ایسا وزیر اعظم دے گا جس کی آدھی زندگی کرکٹ کے کھیل میں اور اس کے بعد کی اب تک کی زندگی شادیاں کرنے ، طلاق دینے، سیاست کرنے ، دھرنے دینے اور لمبی لمبی چھوڑنے میں گذری ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Is imran khan the pakistani militarys favourite son in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply