نواز شریف کے خصوصی معاون عرفان صدیقی کو 14روزکے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ایک معتمد خاص عرفان صدیقی کو آج 14روز کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

انہیں کرایہ داری قانون کے تحت اپنا مکان کرایے پر دیتے وقت پولس کو مطلع نہ کرنے کی پاداش میںجمعہ کورات دیر گئے اسلام آباد میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

انہیں کچھ دیر تک اسلام آباد کے رمنا تھانے میں رکھنے کے بعد کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) تھانے منتقل کر دیا گیا۔

صدیقی کو،جوپاکستان مسلم لیگ نواز حکومت کے دوران قومی امور پر وزیر اعظم کے خصوسی معاون تھے، ہتھکڑی لگا کر ایک جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولس نے ان کی گرفتاری کے لیے عدالت میں درخواست دی تھی ۔جس پر ابتدا میں فیصلہ محفوظ رکھنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر مہرین بلوچ نے صدیقی کو 14روز کے عدالتی ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

صدیقی کی پیروی کرنے والے وکیلوں نے اپنے موکل کی ضمانت کی درخواست لگائی ۔جس پر دوشنبہ کو اے سی بلوچ کی عدالت میں سماعت ہو گی۔

صدیقی کے وکیل نے کہا کہ جو مکان کرایے پر دیا گیا ہے وہ عرفان صدیقی کا نہیں بلکہ ان کے بیٹے عمران صدیقی کی ملکیت ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Irfan siddiqui former aide to nawaz sharif sent to jail on 14 day judicial remand in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.