مشتعل کرکٹ شوقینوں نے ہند کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر اپنے ٹی وی سیٹ توڑ ڈالے

کراچی:ہندوستان کے خلاف ہر قسم کے کرکٹ ورلڈ کپ میں تسلسل کے ساتھ ہندوستان سے ہارنے پر جہاں ایک طرف سابق پاکستانی کھلاڑیوں نے شاہد آفریدی کی ناقص اور ناہل قیادت پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا وہیں ہندوستان کے خلاف میچ ہارتے ہی پاکستانی کرکٹ شوقینوں میں اس قدر اشتعال پھیلا کہ انہوں نے اپنا غصہ ٹی وی سیٹوں پر اتارتے ہوئے اپنے گھروں سے ٹی وی سیٹ سڑکوں پر لا کر توڑ ڈالے۔
کچھ علاقوں میں ٹیلی ویژن چینلوں نے لوگوں کو ٹی وی سیٹ سڑکوں پر پٹختے دکھایا۔۔ واضح ہو کہ کولکاتا میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیگ میچ میں پاکستان پر وراٹ کوہلی کی شاندار اننگز کی بدولت جیت کے ساتھ ہندوستان نے آئی سی سی کے ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کے خلاف ہندوستان کا غیر مفتوح ریکارڈ بھی برقرار رکھا اور سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بھی روشن رکھے۔کچھ مقامات پر کرکٹ شوقینوں نے کرکٹ شوقینوں کو شرمندہ اور دنیا بھر میں ذلیل کرنے پر کرکٹ بورڈ آف پاکستان اور پاکستانی ٹیم کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔
حتیٰ کہ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا نے بھی ٹیم میں اصل اسپنر کو نہ کھلانے کے شاہد آفریدی کے فیصلہ غلط ٹہرایا۔لارا نے پاکستان ٹی وی کے اسپورٹس چینل پراظہار خیال کرتے ہوئے ٹیم میں شاہد آفریدی کے رول پر بھی سوال اٹھایا۔ لارا نے کہا کہ وہ آفریدی کو نہ اسپنر مانتے ہیں اور نہ ہی وہ ایک مستند بلے باز ہیں۔ میں تو انہیں ایک فاسٹ بولر سمجھ کرکھیلتا رہا ہوں۔ مجھے حیرت ہے کہ پاکستان نے ہندوستان کے خلاف اس اہم میچ میں ایک اسپنر کو ڈراپ کر دیا۔لارا نے کہا کہ چاہے آفریدی ہوں یا شعیب ملک۔ دونوں میں سے کوئی باقاعدہ اسپنر نہیں ہے جبکہ ٹیم کو ایک اصل اسپنر کی ضرورت تھی ۔
کیونکہ آفریدی اور ملک دونوں ہی شارٹ آف لینتھ گیندیں کرتے ہیں اور ان میں گیند کو ٹرن کرانے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔کچھ کھلاڑیوں نے محمد حفیظ کی ٹیم میں موجودگی کے باوجود شاہد آفریدی کو نمبر تین پر کھیلنے کو قرار دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پچھلے میچ میں ہی محمد حفیظ نے 60رنز کی اننگز کھیلی تھی تو انہیں ہی نمبر تین پر بھیجنا چاہئے تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Irate cricket fans smash tv sets in pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply