صدر ایران حسن روحانی دوروزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد:ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی دوروزہ دورہ پاکستان پر آج اسلام آباد پہنچ گئے۔وہاں پہنچنے کے بعد ہوائی اڈے پروزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ان کا خیر مقدم کیا۔ایرانی صدر اپنے پاکستانی ہم منصب ممنون حسین اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ہفتہ کے روز ملاقات کریںگے۔
صدر ایران ہفتہ کے روز ہی پاکستان کے معروف دانشوروں اور ماہرین کے ایک اجتماع سے خطاب بھی کریںگے۔ڈاکٹر حسن روحانی اپنے دورے کے اختتام سے قبل ایک پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔ایرانی رہنما وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر آئے ہیں۔ایران پر عائد پا بندیوں کے اٹھنے کے تناظر میں روحانی کا دورہ پاکستان کافی اہمیت کا حامل ہے ۔
کیونکہ پابندیاں اٹھنے سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور تجارتی تعاون میں اضافہ کی نت نئی راہیں کھلیں گی۔صدر کے طور پر روحانی کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ان کے ہمراہ وزراء، سینیئر افسران اور تاجروں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان آیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iranian president arrives in islamabad on two day visit to pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply