ایرانی بحریہ کے دو جہاز پاکستان پہنچ گئے

کراچی: سرکاری ذرائع کے مطابق ایرانی بحریہ کے دو بحری جہاز ناغدی اور تونب ہفتہ کو کراچی پہنچ گئے۔ ا یہ دونوں جہازخیر سگالی دورے کے ساتھ ساتھ تربیت حاصل کرنے آئے ہیں۔ کراچی بندرگاہ پہنچنے پر پاک بحریہ کے آفیسران اور پاکستان میں تعینات ایرانی سفارتکاروں نے ایک پر وقار استقبالیہ تقریب میں ایرانی بحریہ کے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے بحری فورسز کے درمیان مشترکہ تعاون کا فروغ اور استحکام ہے۔ اس دوران دونوں ممالک کی بحری فورسز باہمی تربیتی کیمپ کا انعقاد بھی کریں گی۔
کراچی میں اپنے قیام کے دوران ایرانی بحری فورسز کے آفیسران اور اہلکار پاکستان ہم منصب آفیسروں اور اہلکاروں سے باہمی روابط اور مشترکہ مفادات پر بات چیت بھی کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور ایران کی بحری افواج کے درمیان گہرے تاریخی اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور ایران ہمسایہ ممالک ہونے کے ساتھ بہترین دوست بھی ہیں جبکہ مذہبی اور ثقافتی حوالے سے دونوں ممالک کی عوام ایک دوسرے کے بہت قریب ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iranian navy ships reach karachi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: , , ,

Leave a Reply