ایرانی سرحدی فورسز نے پاکستانی علاقہ میں چار مارٹر بم داغے

کوئٹہ:ایران کی سرحدی فورسز نے جمعہ کو بلوچستان کے پنجگوڑ ضلع میں چار مارٹر گولے داغے۔ پنجگوڑ کے ڈپٹی کمشنر حبیب الرحمٰن نے دعویٰ کیا کہ ایرانی فورسسز نے بلا اشتعال اور بلا جواز پنجگوڑ کے پیروم علاقہ میں یہ گولے داغے لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے مزیدکہا کہ مارٹر گولے داغے جانے کے بعد صوبہ میں سلامتی کے انتظامات اور سخت کر دیے گئے۔
نیز سرحد کی پہریداری کے لے علاقہ میں مزید اضافی فورس بھیج دی گئی۔گولے جیسے ہی علاقہ میں آکر گرے پورے پوریم علاقہ میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ۔پنجگوڑ کے حکام نے سرحدی خلاف ورزیوں کے حوالے سے ایرانی حکام سے احتجاج درج کرایا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iranian border forces fire mortar shells into pakistani territory in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply