ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر افسران بالا سے ملاقات کرنے جمعرات کی سہ پہر میں اسلام آباد پہنچ گئے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق وزارت خارجہ کے سینیئر افسران جواد ظریف کے استقبال کے لیے ہوائی اڈے پر موجود تھے،ایران کے وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان اورا پنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کرنے کے علاوہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر اور فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجواسے بھی ملاقات کریں گے۔

خارجہ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ، جو اسلامی برادر ملک اور ایک اہم پڑوسی ہے، تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔ 5ستمبر کو امریکی وزیر خارجہ مائیکل پوم پیو کی پاکستان آمد سے عین قبل ہونے والے ایرانی وزیر خارجہ کے اس دورے کوسیاسی و سفارتی حلقوں میں کافی اہم سمجھا جا رہا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Irani foreign minister arrives in pakistan to meet pm khan others in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply