راحیل شریف کے سعودی فوج اتحاد کی قیادت سنبھالنے سے مسلم ممالک منتشر ہو جائیں گے: ایران

اسلام آباد:پاکستانی وزارت دفاع کی طرف سے ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف کو سعودی عسکری اتحاد کی سربراہی کے لیے این او سی جاری کر دیے جانے اور اس کے ساتھ ہی فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ایران کے دورے پر جانے کی خبر سے صورت حال بڑی عجیب و غریب ہو گئی ہے اور سیاسی حلقوں اور کارجہ امور کے ماہرین میں یہ ایک سلگتا موضوع بن گیا ہے اور عام خیال یہ پایا جا رہا ہے کہ ایسے حالات سے مسلم ممالک میں اتحاد پیدا ہونے کے بجائے مزید انتشار پھیلے گا۔
گزشتہ روز پاکسان میں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ راحیل شریف کے سعودی عسکری اتحاد کی قیادت قبول کرنے سے مسلمان ممالک اتحاد کی بجائے انتشار کا شکار ہو جائیں گے۔ لیکن جنرل قمر باجوہ نے ایرانی سفیر سے ملاقات کے حوالے سے کہاکہ ہم اس معاملے میں ایران کے تمام تحفظات دور کریں گے۔ایران کئی بار تاکید کر چکا ہے کہ سعودی عسکری اتحاد تکفیری دہشت گردوں کے بجائے مسلمان ملکوں کے لیے خطرہ ہے۔پاکستان کے بڑے سیاسی رہنماوں نے بھی اس اتحاد کے ردعمل میں کہا ہے کہ57 فیصد سے زیادہ پاکستانی عوام حکومت کے اس فیصلے کے حق میں نہیں ہیں۔دو سال پہلے پاکستان کی پارلیمنٹ نے بھی یمن کے خلاف سعودی جنگ میں شمولیت کی مخالفت کی تھی۔ عراقی وزیر اعظم کا المیادین ٹیلی ویژن سے انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ سعودی عرب اب اس بات کو تسلیم کرچکا ہے کہ یمن کی جنگ اب ختم کر دینی چاہیے۔
انہوں نے یہ بات ایسے وقت میں کی ہے جبکہ کچھ دن پہلے انہوں نے سعودی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے عراق اور سعودی تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی اس طرح کی بات کرنا قبل از وقت ہے کہ عراق اور سعودی عرب کے تعلقات خوشگوار ہو گئے ہیں کیونکہ عراقی عوام کی اکثریت عراق میں قتل و غارت اور خونریزی میں سعودی عرب کو ملوث سمجھتی ہے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل عراق اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی کیونکہ عراق نے سعودی سفیر کو عراق کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنے کی وجہ سے ملک سے نکال دیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran upset with pakistans raheel sharif heading islamic military alliance in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply