ایران نے ہندوستانی جاسوس ایجنسی’ را ‘کے نیٹ ورک کے حوالے سے پاکستان کے مکتوب کا جواب دے دیا

اسلام آباد:حکومت ایران نے آخر کار وزارت داخلہ کے اس مکتوب کا جواب دے ہی دیا جس میں اس سے کہا گیا تھا کہ وہ ایران میں ہندوستان کی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ انالائسس ونگ (را) کا نیٹ ورک ہونے کی تحقیقات کرائے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر متعین پاکستان مہدی ہنر دوست نے بدھ کے روز وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے ملاقات کر کے انہیں اس مکتوب کا جواب سونپ دیا۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق اس میٹنگ کے دوران خطہ کی صورت حال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ دفاع سمیت کئی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی جانب پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لیکن ایران نے کیا جوا ب دیا اس کا متن میڈیا کے نمائندوں کر پڑھ کر نہیں سنایا گیا۔چودھری نثار نے یہ واضح کر دیا ک کوئی تیسرا ملک پاکستان اور ایران کے درمیان رشتوں پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔اس میٹنگ میں دونوں ملکوں کے درمیان سرحد کی نگرانی کا بندوبست مستحکم کر نے بر وقت اطلاعات کے تبادلہ پر بھی غور وخوض کیا گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran responds to letter about indian spy in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply