ایران و پاکستان مشترکہ تعاون سے خطہ میں امن و استحکام لا سکتے ہیں: مولانا فضل

اسلام آباد: پاکستانی پارلیمنٹ کے رکن اور سینئر قانون ساز رہنما نے کامل یقین کا اظہار کیا ہے کہ عالم اسلام کے دو اہم ممالک کے طور پر ایران اور پاکستان مشترکہ تعاون سے خطہ مین امن و استحکام لا سکتے ہیں۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کو اپنے انٹرویو میں جمیعت علمائے اسلام (فضل) مولانا فضل الرحمٰن نے،جنہیں مولانا ڈیزل بھی کہا جاتا ہے ،ایران اور پاکستان ہمسایہ ہیں اور اقتصادیات، امن اور سلامتی کے شعبوں میں ان میں کئی باتیں مشترک ہیں۔
مولانا فضل نے کہا کہ ہم یہ دیکھیں گے کہ خطہ میں امن کے لیے کون سی حکمت عملی اختیار کی جا سکتی ہےاور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہمیں کون سے متبادل دستیاب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک دونون ممالک مسلکی ہم آہنگی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک مل کر امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر لا سکتے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran pakistan can bring peace in region senior pak mp in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply